۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مرکزی صدر آئی ایس او کا طلبہ رہنماوں سے رابطہ

حوزہ/ مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے ہم دو ریاستی حل نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کے حامی ہیں وزیراعظم پاکستان حماس کے رہنما اسماعیل سے رابطہ استوار کریں اور مکمل حمایت کا اعلان کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی عہدیدار عارف حسین نے تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماوں سے رابطہ کیا ہے اور  فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا چھ روز سے فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہیں  ۔مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہوکر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے ہم دو ریاستی حل نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کے خلاف مزاحمت کے حامی ہیں وزیراعظم پاکستان حماس کے رہنما اسماعیل سے رابطہ استوار کریں اور مکمل حمایت کا اعلان کریں۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے اسرائیلی مظالم کے خلاف 16مئی کو ملک گیر مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا عزم بھی کیا جس کے تحت ملک کے گوش و کنار میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔مرکزی صدر نے مزید کہا آئندہ ہفتے تمام طلبہ تنظیموں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .